ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا

0
39

حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا،ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

باغی ٹی وی : مالی سال 2022-23 کے بجٹ کا کل تخمینہ 9 ہزار 502 ارب روپے ہے، نیا بجٹ3ہزار 798ارب روپے خسارے کےساتھ ہے،نئے بجٹ میں دفاع کے لیے 1523 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی-

غیرقانونی فیلڈنگ، ایمپائرنے ویسٹ انڈیزکو پاکستان کیخلاف 5 رنزانعام میں دے دیئے

اگلے مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 7004 ارب روپےرکھا گیا،نئے بجٹ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 11.5 فیصد رکھا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ،پنشن میں 5 فیصد اضافہ رکھا گیا-

نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے کتنا ٹیکس ہوگا؟

قرض و سود کی ادائیگی کے لیے3ہزار950ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس چھوٹ 6لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دی گئی ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ آمدن والو ں کو 28ہزار 250روپے ٹیکس دیناہوگا،4لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں کو37ہزار روپے کا ٹیکس دینا ہوگا،تین لاکھ ماہانہ آمدن والو ں کو19ہزار 500روپے ٹیکس دینا ہوگا،ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں کو13ہزار 250روپےٹیکس دیناہوگا،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں کو 3ہزار 500روپےٹیکس دیناہوگا،ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن کا سالانہ انکم ٹیکس 100 روپے ہو گا،50ہزارماہانہ آمدن والوں کو کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہو گا،12لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدن والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا-

سیلزٹیکس نہ دینے والےتاجروں اور دکانداروں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی تجویز

نئے بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس:

1600سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی،نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح بڑھا کر 200 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی گاڑی کی خریداری پر دو سو فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا،ڈھائی کروڑ مالیت کی ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا پانچ فیصد کرایہ یا فکس آمدن تصور ہوگا اور اس پر ایک فیصد ٹیکس لگے گا۔

بجٹ میں موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی،6 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 100 روپے ٹیکس لگایا جائے گا،6 سے 20 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر200 روپے ٹیکس لگایا جائےگا،20 سے40 ہزارروپے کے موبائل فون کی خریداری پر 600 روپے ٹیکس لگایا جائے گا-

70ہزارسے ایک لاکھ کے موبائل فون کی خریداری پر 4000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا،اایک لاکھ 40 ہزار کے موبائل فون کی خریداری پر 8000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا،ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کے موبائل فون کی خریداری پر16ہزار روپے ٹیکس عائد ہوگا-

اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

نادرا کسی شخص کی آمدن اور اثاثوں کاحساب لگا کر واجبات کا تعین کرے گاایف بی آر نادرا کے تعین کردہ واجبات وصول کرے گا واجبات ادا نہ کرنے والے کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرےگاایف بی آر اور نادرا معلومات کا تبادلہ کریں گے،نادرا اور ایف بی آر معلومات کے محفوظ طریقے سے استعمال کا معاہدہ کریں گے-

ایف بی آر نادرا کی معلومات کو اپنے متعلقہ حکام کے ساتھ شئیر کر سکے گا۔نادرا اس بات کا تعین کرے گاکہ کسی شخص کی آمدن یا اثاثوں کا درست تعین کیاگیا یا نہیں نادار اس بات کابھی تعین کرےگا کہ اثاثوں کی مالیت سرکاری ریٹس سےمختلف تو نہیں نادرا مارکیٹ کے مطابق اس کی اصل مالیت کا تعین بھی کرے گا۔نادرا کسی بھی شخص کی آمدن اور ٹیکس کا حساب لگائے گا۔

نادرا ، آرٹیفشل انٹیلیجنس یا کسی بھی جدید طریقے کا استعمال کر سکے گا۔ایف بی آر متعلقہ شخص کو نادرا کے تعین کردہ ٹیکس سے آگاہ کرے گا۔

ملک میں مہنگائی 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی

Leave a reply