ٹیکسی میں لفٹ دے کر گھناؤنا کام کرنیوالے غیر ملکی ملزم گرفتار

0
29

ٹیکسی میں لفٹ دے کر گھناؤنا کام کرنیوالے غیر ملکی ملزم گرفتار

 

پشاور کے علاقے تھاہ پہاڑی پورہ پولیس نے شہر میں سرگرم نوسر باز گروہ کا سراغ لگا کر ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو رنگ روڈ، دلہ زاک روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں سمیت اندرون شہر و نواحی علاقوں میں ٹیکسی گاڑی میں سادہ لوح افراد کو لفٹ دے کر لوٹنے میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 1 لاکھ 95 ہزار روپے نقد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے

سرفراز خان ولد سردار خان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم ملزمان ٹیکسی گاڑی مٰیں لفٹ دے کر اس سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ،ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعزاز عالم نے دوران تفتیش متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت رنگ روڈ اور فیڈنگ روٹس کی بھی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران نوسربازی میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزمان عدالت ولد جان آغا، فرید ولد خان آغا اور مجید ولد ظریف کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیکسی گاڑی کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

قبل ازیں رسالپور پولیس نے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 67 پستول برآمد کر لئے گئے ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسرعمران خان کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے نقل حرکت محدود کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسی سلسلے میں سلیم خان SHO رسالپور بمعہ نفری رشکئی انٹر چینج کیساتھ ناکہ پر موجود تھے۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔ایک موٹر کار کو شک کی بنیاد پرروکا گیا۔موٹرکار نمبری 2284/lec کی تلاشی لینے پر موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 67 پستول بمعہ چارجرز برامد کر لئے گئے۔ملزمان حسن علی اور رضوان ساکنان ویہاڑی پنجاب کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے

قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کمانڈوز کے حصوصی دستوں کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی ایاز محمود خان اور ڈی ایس پی سرڈھیری احسان شاہ خان کی قیادت میں پولیس دستوں نےترناب اور نستہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران درجنوں مکانات چیک کئے۔ اس دوران پولیس نے اقدام قتل میں ملوث 1 ملزم سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار کئےجبکہ انسدادی کاروائی کی خاطر 8 افراد بھی دھر لئے گئے۔ملزمان کے قبضہ 1 کلاشنکوف، 4 پستول اور80 کارتوس برآمد کئے گئے۔کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 1کرایہ دار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS کے 15شکوک افراد کی شناخت جبکہ بذریعہ VVS کے 10گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

https://baaghitv.com/buzdar-klahore-mein-talba-ksath-dart-darazi/

Leave a reply