ٹیکسلا:تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں قبضے کی کوشش میں فائرنگ

0
45

ٹیکسلا:تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں قبضے کی کوشش میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا, زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کاشف شاہ کے نام سے ہوئی ہے ,کاشف شاہ وقوعہ کی زمین کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا, لیاقت علی نامی شخص عرصہ دراز سے عثمان کھٹر کے علاقے میں زمین پر قبضے کی کوشش میں کئی بار حملے کر چکا ہے, لیاقت علی پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہے ,

تفصیلات کے مطابق جعل سازی کی کاروائیوں کے باعث مالک اراضی نے کئی سال قبل ہی لیاقت علی کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا تھا, لیاقت علی نے پلاٹوں کے نام پر کئی افراد سے پیسے ہتھیا چکا ہے ,پلاٹوں کے متاثرین زمین کے حصول کے لیئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں , گزشتہ روز کاشف شاہ کو زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے قبضہ گروپ کی مدد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی ,

گزشتہ رات مزکورہ زمین پر قبضے کی کوشش میں لیاقت علی نے عبدالرحمان نامی شخص کی مدد سے زمین پر قبضے کی کوشش کی ,قبضے کی کوشش میں کاشف شاہ نامی شخص پر لیاقت علی اور عبدالرحمان نے سیدھے فائر کیئے ,فائرنگ سے کاشف شاہ شدید زخمی ہو گیا,زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے, فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ,واقعے کا کے مقدمے کی اندراج کے لیئے درخواست دائر کر دی گئی ہے مقامی ارضی مالک محمد اقبال کے مطابق لیاقت علی میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،

اس سے پہلے بھی لیاقت علی کئی دفعہ زمین پر قبضے کی کوشش کرچکا ہے، اس ضمن میں پولیس کے پاس لیاقت علی کے خلاف کئی درخواستیں زیر التوا ہیں، لیاقت علی نے میری زمین دکھا کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے، میں نے کئی سال پہلے لیاقت علی کا معائدہ بوجہ جعل سازی اور فراڈ کینسل کردیا تھا، لیاقت علی کو معائدہ منسوخ ہونے کا دکھ تھا، جس پروہ ساری زمین ہتھیانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا،گزشتہ روذ لیاقت علی نے قبضہ گروپ کے ہمراہ کاشف شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی، لیاقت علی نے گزشتہ رات کو میری زمین پر قبضے کی غرض سے حملہ کیا اور کاشف شاہ کو شدید زخمی کر دیا،متعلقہ چوکی میں لیاقت علی اور قبضہ گروپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیئے درخواست دائر کر دی گئی ہے

Leave a reply