طے کر لیا، افغانستان سے داعش کا صفایا کردیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

0
27

طے کر لیا، افغانستان سے داعش کا صفایا کردیں گے، ذبیح اللہ مجاہد
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی کے ذریعے داعش کے کئی حملوں کوروکا ہے

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے،افغانستان میں داعش زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے،طالبان افواج داعش کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،گزشتہ دنوں داعش سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا، داعش کے متعدد محفوظ ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے داعش طالبان کیلئےکوئی بڑامسئلہ نہیں ہے، منجمد اثاثوں پرامریکا سےمذاکرات کررہے ہیں، ہم تہیہ کرچکے ہیں کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کردیں گے بروقت کارروائی کے ذریعے داعش کے کئی حملوں کوروکا ہے،دوسرے ممالک اور بین الاقوامی بینکوں سے بات چیت کر رہے ہیں، یہ رقوم افغان عوام کی امانت ہیں جن کو جاری کیا جانا چاہیے معاشی مسائل کے حل کے لیے یہ رقوم اہمیت کی حامل ہیں، شرعی احکامات کے تحت خواتین کے حقوق کی حرمت کا خیال رکھیں گے،ہم یہ بچیو ں کے اسکول جانے کے خلاف نہیں

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے داعش کی جانب سے کئی دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں، امریکہ کے انخلا کے وقت ائئر پورٹ پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول تھی بعد ازاں کئی اور دہشت گردی کی کاروائیاں ہوئیں، گزشتہ جمعہ کو ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں سو سے زائد افراد مارے گئے تھے اسکی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی،

سابق شمالی اتحاد کے جنگجوؤں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داعش کی حمایت کا اعلان کیا تھا فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے ایک ویڈیو کلپ میں سابق شمالی اتحاد کے ارکان جس میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی تصویر بھی ہے ان کے سامنے دہشت گرد تنظییم داعش کی حمایت کا اعلان کیا، شمالی اتحاد کے اراکین کا کہنا تھا کہ داعش افغانستان کو خراسان کہتی ہے ، ہم اسے خراسان بھی کہتے ہیں ، داعش طالبان سے انتقام چاہتی ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں ، داعش کی مطلق اکثریت تاجک ہے اور” فارسی زبان ہے اور ہم تاجک اور فارسی بھی ہیں ، لہذا ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں

تاجکستان ، فرانس اور دیگر ممالک شمالی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری طرف فرانس ، چین ، روس اور دیگر ممالک داعش کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔داعش کے عسکریت پسندوں نے 2012 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک حملے میں 100 سے زائد فرانسیسی افراد کو ہلاک کیا تھا ، لیکن اب اس شہر میں داعش کے حق میں بیان بازی سامنے آ رہی ہے

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

چین کشمیری مجاہدین کی مدد کرنے لگا؟ بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی

Leave a reply