طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے سے متعلق جائزہ لینے کے لیے پی آئی اے کی 7 رکنی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

پی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے وقوعہ پر نقصان کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم نے حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں پر غور کیا، تفتیشی ٹیم نے اپنی کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔جدید آلات سے لیس ٹیم بلڈنگ میٹریل کا جائزہ لے رہی ہے، حادثے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا جائے گا، جائزہ لیا جائے گا کتنی عمارتیں جزوی اور کتنی مکمل تباہ ہوئیں۔

7رکنی ٹیم جائے وقوعہ پر نقصانات کا تخمینہ لگائے گی، پی آئی اے اور سی اے اےسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ٹیمیں مشترکہ کام کررہی ہیں۔ جبکہ حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کےحوالے کی جائے گی۔ اب تک 59 لاشوں کے ڈی این اے لے لیے گئے ہیں۔ جبکہ جائے حادثہ کے اطراف سیکیورٹی سخت ہے، حادثے کے مقام پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ ایدھی مردہ خانے میں 35 اور چھیپاسرد خانے میں 24لاشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب طیارہ سانحہ سے متعلق تحقیقات کے لیے ایئربس کمپنی کی ٹیم آج فرانس سے کراچی پہنچے گی۔ ٹیم کو پی آئی اے ہیڈ آفس میں بریفنگ دی جائے گی۔ فرانسسی ٹیم ماڈل کالونی میں جائے حادثہ کا دورہ کرے گی۔

ٹیم حادثہ کی تحقیقات پر مامور ٹیم کی معاونت سے ملبے سے شواہد بھی اکٹھا کرے گی، طیارہ سازکمپنی ایئربس کے نمائندے جائے حادثہ اور رن وے کا دورہ کریں گے، ٹیم کو رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی دکھائی جائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

 

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply