طیارہ حادثہ،بلیک باکس کا اہم حصہ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے طیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ مل گیا ہے جس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالہ کر دیا گیا ہے

کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا۔

کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ اس سے تحقیقات میں مدد ملے گی، اس سے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے

سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جہاز کا پہیے نہیں کھل پا رہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز کا لینڈنگ گیئر نہیں کھل سکا،

پی آئی اے طیارہ حادثے میں اب تک کتنی اموات ہوئیں اور کتنے افراد زخمی ہیں اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا۔ البتہ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی تعداد12 ہوگئی ہے۔ متعدد زخمی افراد بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم

طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی،بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے

طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار

طیارہ حادثہ، سوار مسافروں کی لسٹ سامنے آ گئی، 9 بچے بھی تھی سوار

طیارہ حادثہ، بینک آف پنجاب کے صدر زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.