باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ ممبران اس پر بحث کررہے ہیں، کل تک تمام متعلقہ وزرا کی ایوان میں حاضری یقینی بنائیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت صحت،خوراک،وزیرہوا بازی موجود رہیں تاکہ بحث مکمل کریں،سوالوں کے جواب دیں ،بصورت دیگر تقاریر لاحاصل ہونگی اور ہم تقاریر کرکے چلے جائیں گے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ تمام وزرا ایوان میں رہیں ،اپنی وزارتوں سے متعلق جواب دیں گے، قومی اسمبلیوزیر ہوا بازی موجود ہیں،وزیر خوراک بھی ایوان میں پہنچ رہے ہیں، وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایوان میں پیش کردی وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ فری فیئر انکوائری ہوگی، تحقیقات جاری ہیں ،احتساب ہو اور حساب ہو تاکہ ان واقعات پر قابو پایا جاسکے، ایسا بہت کم ہوتاہےکہ طیارہ حادثے میں کوئی بچ جائے،طیارہ حادثے میں 97 افراد انتقال کرگئے،طیارہ حادثےمیں معجزانہ طور پر دو افراد بچ گئےجو صحتیاب ہورہےہیں،95 افراد کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے،82خاندانوں کودس لاکھ روپےفی کس دیا گیا، وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا … طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں