سلیم مانڈوی والا نے کی ظفر مسعود کی عیادت، طیارہ حادثے کے ایک اور زخمی نے کیا بیان دیا؟

0
20

سلیم مانڈوی والا نے کی ظفر مسعود کی عیادت، طیارہ حادثے کا ایک اور زخمی ہسپتال منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاز حادثے کے بعد پی آئی اے کے سینئر پائلٹ طارق یحییٰ نے کہا ہے کہ اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی رکارڈنگ سے ہوگا،

سینئر پائلٹ کا کہنا تھا کہ اب تک جو اطلاعات آئی ہیں جہاز میں پاور نہیں تھا،جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لیجائیں،
جب انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا،

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی عیادت کی ہے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ظفر مسعود حادثے کے بعد طیارے سے باہر جا گرے تھے،ظفر مسعود معجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں بچ گئے ہیں، ظفر مسعود کو علاقے کے لوگوں نے اسپتال منتقل کیا،ظفر مسعود اب خیریت سے ہیں،

طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر محمد زبیر اسپتال منتقل کر دیئے گئے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محمد زبیر کی عیادت کی، زبیر کا کہنا تھا کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے،طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو دھواں پھیلا ہوا تھا،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ محمد زبیر حادثے کے شکار طیارے میں موجود تھے اللہ نے معجزانہ طور پرمحفوظ رکھا،ہماری کوشش ہوگی کہ ڈی این اے ٹیسٹ جلد از جلد کرائے جائیں،

محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں،محمد زبیر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں،

Leave a reply