طیارہ حادثہ، ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر اہم سیاسی و سماجی ،مذہبی رہنماؤن نے افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی اور فوری تحقیقات کا بھی حکم دے دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان ایئرلائن کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشنر کراچی اور ڈی آئی جی کو فون کرکے علاقے میں فوری پہنچنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو بھی طیارہ حادثے سے متعلق سن کر صدمہ پہنچا۔ چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام دستیاب وسائل ریسکیو کاموں کے لیے فراہم کیے جارہے ہیں۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ مشکل کی گھڑی میں پی آئی اے کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فضائیہ ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے مکمل تعاون کرے گی

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائیر بس حادثے پر پوری قوم کو دلی رنج ہے ،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے کہ یہ اندوہناک حادثہ کس طرح پیش آیا

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر قوم افسردہ ہے،اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند،اہلخانہ کو صبر جمیل دے ،ڈاکٹر طاہرالقادری کی زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہو

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اےمسافر طیارے کے ساتھ حادثہ انتہائی المناک ہے اس بدقسمت حادثے نےپوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے اس وقت پورے ملک۔میں سوگ کی فضا ہے۔ ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہیں جنہوں نے آج اپنے پیارے کھو دیئے۔ بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود سمیت کچھ افراد کا بچ جانا معجزہ ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.