تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

0
31

تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا ایک بدترین تاریک واقعہ ہے جسے بھولنا مشکل ہے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اوردیگرجمہوری پارٹیوں سمیت 12 مئی کے تمام شہدا کوسلام، پیپلزپارٹی حکومت میں آ کرنظام انصاف میں موجودعوام دشمن پیچیدگیوں کا خاتمہ کرے گی، پیپلز پارٹی یقینی بنائےگی کہ آئندہ کبھی کوئی سانحہ12مئی نہ ہو،پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دے گی جب تک سانحہ 12 مئی کے شہداء کو انصاف نہیں ملتا، عدلیہ کی آزادی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی حکومت میں آکر نظام انصاف میں موجود عوام دشمن پیچیدگیوں کا خاتمہ کرے گی

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، منی لانڈرنگ اورکرپشن کاجھوٹا واویلاکر کے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا گیا ،غیرملکی سرمایہ دارکیسے بھروسہ کریں گے عمران خان خود پاکستان کو کرپشن کا گڑھ ثابت کرتے رہے ہیں، کمبوڈیا، گھانا اورزمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا،پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے جو حکمت عملی بنائی تھی اگراس پرعمل کیا جاتا تو فائدہ ہوتا ،پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سےجی ایس پی پلس کا درجہ دلوایاعمران خان نے جی ایس پی پلس درجے کو بھی داؤ پر لگا دیا، کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم قوم کےساتھ ایک فراڈ ہے، مافیا کےسرپرست عمران خان کے احتساب کے جھوٹے نعرے کا پول کھل چکا، عوام اب اس جھانسے میں نہیں آئیں گے، عمران خان یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا تےتھے،پی ٹی آئی حکومت نے 997 دنوں میں مبینہ یومیہ کرپشن کاکتنا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا؟ پیپلز پارٹی مسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی رہی، حکومت نےنیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کیا اور معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات پڑے،وزیراعظم صاحب، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی،اگرعوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں تواس کے ذمہ دارعمران خان ہیں، وزیراعظم صاحب، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک کے گلی کوچوں میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی،

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پاک بھارت تعلقات بارے ہو سکتی ہے نئی پیشرفت؟

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی،بلاول کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

بلاول زرداری شاید اپنے گھر کی صفائی میں ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

مرغی 400 روپے کلو کرکے عمرے کے لئے جانے والے عمران خان سے حساب لیں گے،بلاول

Leave a reply