ٹیم کی پاکستان سے واپسی کی حمایت کرتی ہوں،وزیراعظم نیوزی لینڈ

0
31
ٹیم-کی-پاکستان-سے-واپسی-کی-حمایت-کرتی-ہوں،وزیراعظم-نیوزی-لینڈ #Baaghi

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کر دی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کی حمایت کرتی ہوں،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا ،کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی،

دوسری جانب بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر مایوسی ہوئی سیریز سے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ آنا تھی،سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ،پاکستان زند ہ باد،

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں

سینیٹر فیصل جاوید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز اچانک منسوخ کرنے پر کہا کہ دو سال سے پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہے یہاں بہترین سکیورٹی صورتحال ہے جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا حال ہی میں مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی مگر اس کے باوجود نیوز لینڈ کی طرف سے آخری لمحات میں سیریز ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کہ پاکستان میں سب اچھا ہے

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں

Leave a reply