ٹھٹھہ اور سجاول میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اوربے روزگاری خاتمہ کرنے کیلئے ٹیکنیکل ادارے قائم کئے جائیں- صادق لاکو

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹھٹھہ اور سجاول میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اوربے روزگاری ختم کرنے کیلئے ٹیکنیکل ادارے قائم کئے جائیں- صادق لاکو
تفصیل کے مطابق سندھ کلچر فارم کے مرکزی چیئرمین صادق لاکو نے کہا ہے کہ ہم سجاول اور ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز شاہ شیرازی ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری ی وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی سے ایک بار پھرمطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کوبے روزگاری سے بچانے کیلئے اوران کیلئے روزگار کے مواقع پیداکرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے جائیں ، سندھ کلچر فارم تین چار سال سے سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے بااختیارممبران پارلیمنٹ سے کئی بار بالمشافہ اور متعددبار خط و کتابات کے ذریعے یہ مطالبہ کرتے آررہے ہیں کہ خداراہماری سندھی نواجوان نسل آنے والے کل کامقابلہ کرنے کیلئے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے جائیں لیکن آج تک ہمارے ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ،صادق لاکو نے مزید بتایا کے سکرنڈ اور جیکب آباد میں ایسے ادارے موجود ہیں ، لیکن ٹھٹھہ ،سجاول، بدین اور ٹنڈو محمد خان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے غریب کسانوں کے بچوں کیلئے جدید زرعت اور لائیوسٹاک سے متعلق تعلیم اور تربیت سے محروم ہیں اس لۓ ہم وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زردواری پورزورمطالبہ کرتے ہیں کہ سجاول اور ٹھٹھہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ادارے قائم کئے جائیں تاکہ ہمارے نوجوان نسل اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہوسکے-

Leave a reply