ٹیکنالوجی سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں، صدر مملکت

0
21

ٹیکنالوجی سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں، صدر مملکت ،ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی،

کراچی ۔ 16 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔

ہفتہ کو کراچی میں انفارمیشن و کمیونیکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی دماغ میں کئی ہزار الفاظ کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جس سے وہ خیالات کا اظہار کرتا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ آپ کسی ٹیکنالوجی کو روک بھی نہیں سکتے،اس سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتا،دنیا جو تباہی دیکھ چکی ہے اس میں کمیونیکشن کا گہرا تعلق ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ انسان کوبدلنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی،

یہاں جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سکھر لاڑکانہ کے ترقیاتی کاموں کا پیکیج ، صاف پانی پروجیکٹ ،نکاسی آب نظام ، روڈ ، ٹریفک مسائل کے حل کےلئے اور ہیڈ برج سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کے درخواست کی۔

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کو مذید آگاہ کیا کہ گزشتہ 72 سالوں سے اہلیان سکھر صاف پانی کے لیے منتظر ہیں، انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ سکھر کی دعوت دی، صدر مملکت انہیں سکھر لاڑکانہ کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی اور ترقیاتی پروجیکٹ منظور کروانے کا بھی وعدہ کیا جس پر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے شکریہ ادا کیا.

Leave a reply