مستونگ دھماکہ،بلوچستان حکومت کا تین دن کے سوگ کا اعلان

0
8
jaan achakai

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے دھماکے کی مذمت کرتاہوں،

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تین دن سوگ رہے گا،ضرورت پڑی زخمیوں کو کراچی بھی منتقل کرینگے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ تھا ،خود کش حملہ آور کا ٹارگٹ جلوس تھا،ایک افسر اور جوان شہید ہوئے،تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہیں،بلوچستان میں بھائی چارے پر حملہ ہوا ہے ،عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،پاکستان کے امن سے کھیلنے کی کوشش کی،دہشگردوں کےخلاف ہم اعلان جنگ کرتے ہیں،ژوب واقعےجوان شہید ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں،ہماری فورسز نے قربانیاں دی ہیں،پاک فوج پولیس کے شہدا کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہےہیں،

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,

ہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Leave a reply