تین طلاقوں کے مسئلہ پر مودی بھارتی مسلم خواتین کوحقوق دلانے کا کریڈٹ لینے لگے

0
46

طلاق ثلاثہ پر مودی نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کےاندر مسلم خواتین کو حقوق ملے ہیں.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انے اپنے ایک ٹوید میں فخریہ انداز سے یہ کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مسلم خواتین کو ان کے حقوق کا کریڈٹ دیاہے .
بل تین طلاق بل (تحفظ شادی حقوق ) 2019 پر آج پارلیمنٹ کی مہرلگ گئی ۔ راجیہ سبھا ایوان بالا یعنی سینٹ میں اس بل کو ووٹنگ کے ذریعہ منظور کردیا گیا، جبکہ لوک سبھا ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی سے پہلے ہی اسے منظور کر چکی ہے۔ بل منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس قدم کو ہندوستانی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

بل منظور ہونے کے بعد نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ، ’’میں تمام ان تمام پارٹیوں اور ارکان پارلیمان کو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مسلم خواتین (عورتوں کے ازدواجی حقوق کا تحفظ) بل 2019 کو منظور کرانے میں میری حمایت کی ۔
واضح رہے کہ تین طلاقوں کے بارے میں بھارتی مسلمانوں میں مسلکی اعتبار سے کافی اختلاف رہا ہے . ایک طبقہ اسے ان کے دینی امور میں سرکاری مداخلت قرار دیتا ہے اور اس پر شدید احتجاج بھی کرتا آیا ہے.

Leave a reply