تحقیقات کا آغاز ہوگیا ، کراچی سٹاک مارکیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچ جائیں‌گے، وزیر داخلہ

0
42

تحقیقات کا آغاز ہوگیا ، کراچی سٹاک مارکیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچ جائیں‌گے، وزیر داخلہ

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا اور تمام چار دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
واضح‌ رہے کہ آج صبح چار دہشت گردوں نے کراچی سٹاک سیکچینج پر حملہ کیا جس کو سیکیورٹی اداروں نے فورا کاروائی کر کے ناکام بنا دیا . واضح‌ رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہی

Leave a reply