تحریک لبیک کی ریلی۔میڈیا کو کوریج سے روکنے پر صحافی میدان میں آگئے

0
39

تحریک لبیک کی میڈیا کوریج سے صحافیوں کو روکے جانے کا معاملہ ،انتظامیہ اورپولیس صحافیوں کو کوریج سے روکنے کی کوشش جاری ،صحافیوں کو پریس کلب محصور کیا جا رہا ہے

جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے شرکا کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو زدوکوب کیا جارہا ہے، حکومت صحافیوں کو کس قانون کے تحت کوریج سے روک رہی ہے، انتظامیہ، پولیس صحافیوں کی کوریج میں رکاوٹ نا ڈالے،صحافی اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریاں نبھاہ رہے ہیں،

پولیس اور ریلی کے شرکا کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی پرزور مزمت کرتے ہیں،صحافیوں کو کوریج میں شدید مشکلات ہیں، انتظامیہ اور پولیس صحافیوں کو فلفور تحفظ فراہم کرے، اگر کسی صحافی کو نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری انتظامیہ اور پولیس ہوگی،

Leave a reply