تحریک لبیک نے چھ کارکنان کی شہادت پر وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا

0
40

لاہور:تحریک لبیک نے چھ کارکنان کی شہادت پر وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چھ کارکنان کی شہادت پر وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا،

ا طلاعات کے مطابق ٹی ایل پی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کے قتل کی ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف درج کرائی جائے گی، لاہور میں 3، کراچی میں ایک فیصل آباد میں ایک اور خضدار بلوچستان میں ایک کارکن کی شہادت کی تصدیق ہوچکی، 12 کارکنان کی حالت نازک ہے، جبکہ سیکڑوں کارکنان ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوچکے،

ٹی ایل پی قیادت نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے آئی جی پولیس کے استعفے کا مطالبہ بھی کردیا۔ منگل کی دوپہر شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے مزار مبارک سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں رکن مرکزی شوری علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ کارکنان کی شہادتوں کا مقدمہ شیخ رشید کے خلاف درج کرایا جائے گا اور جب تک فرانسیسی سفیر کی پاکستان سے نہیں نکالا جاتا، ہم سڑکوں پر موجود رہیں گے اور جب تک مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی ہمارے درمیان نہیں آجاتے، ملک بھر میں دھرنے جاری رکھے جائیں گے۔

تحریک لبیک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کہتےہیں کہ دھرنے والے عاشقانِ رسول پر مزید سختی کریں گے تو ہم کہتے ہیں کہ گولیاں مار کر کارکنان شہید کردیئے، سیکڑوں زخمی کردیئے، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کو آپ نے جیلوں میں بند کیا، اب تم مزید کیا کرلو گے؟ اب بھی کراچی تا خیبر لاکھوں مسلمان سڑکوں پر ہیں۔پولیس نے اگر وحشیانہ طاقت استعمال کرکے ایک جگہ سے دھرنا ختم کرایا تو پندرہ جگہوں پر مزید دھرنے جاری ہوگئے۔

علامہ فاروق الحسن قادری کا کہنا تھا کہ کارکنان کی شہادت کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، سانحہ لال مسجد میں بھی بہت ظلم ہوا لیکن شاید قوم سانحہ لال مسجد بھول جائے لیکن قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی ۔ قوم کے ہاتھ شیخ رشید کے گریبان پر ہونگے۔ علامہ فاروق الحسن قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہم آخری کارکن تک، آخری رکنِ شوری تک نبی کریمﷺ کی عزت و ناموس پر پہرہ دیں گے اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ سے کیا وعدہ نبھائیں گے۔

علامہ فاروق الحسن رضوی نے کارکنان کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو منظم رکھیں اور سڑکوں پر اپنی تعداد کو کم نہ ہونے دیں۔ علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشید آج اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل کو برداشت کرسکیں، اور اگر پھر بھی وہ ظلم کرنا چاہیں تو ہمارے سینے حاضر ہیں۔ کارکنان کی شہادت کی ذمہ داری حکومت پاکستان اور شیخ رشید پر عائد ہوتی ہے۔ جتنا حکومت کا جبر بڑھتا جائے گا، ہماری استقامت بھی بڑھتی جائے گی۔ ہم اپنے آقا و مولیﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم آخری لمحے تک، آخری سانس تک میدان میں کھڑے رہیں گے، پولیس تشدد، گولیاں، شیلنگ سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا

Leave a reply