تحریک لبیک کے رکن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو کی لیاری کے عوام سے ملاقات

0
24

) کراچی کے حلقہ پی ایس 107 لیاری سے منتخب تحریک لبیک پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اپنے حلقے میں لیاری کی عوام سے ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل سنے۔اسی دوران عوام سے بات چیت کے دوران انہون نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش افسوس ناک ہے۔
دوسری طرف واٹر بورڈ کے کارندوں اور علاقے میں موجود ان کے فرنٹ مینوں کی ملی بھگت سے پانی کی سپلائی بھی اکثر تعطل کا شکار رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رمضان المبارک میں پانی کی مصنوعی شارٹیج پیدا کی گئی تو عوام واٹر بورڈ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگی. انہوں نے کے الیکٹرک حکام کو واضح طور پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خاص طور پر سحر و افطار میں بجلی کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply