تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق کی،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت کاروائی،

0
24

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت اپنا کاروبار/ہاﺅسنگ سکیمیں/بلڈنگ بغیر نقشہ منظوری اور کاروبارکو ریگولیٹ کروانے کے لیے جلدازجلد دفتر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب میں نقشہ منظوری کے لیے درخواست دیں اور این او سی کی فیس بھی جمع کروائیں تاکہ آپ کا کاروبار، ہاﺅسنگ سکیم یا بلڈنگ کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہارتحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے ننکانہ صاحب سٹی واربرٹن روڈ نزد دربارشاہ سلیم کے قریب بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کو بھاری کا جرمانہ کیا اور جلدازجلدتحصیل کونسل آفس سے نقشہ پاس کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت متعدد اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی اورزگ زیگ ٹیکنالونی استعمال نہ کرنے والے متعدداینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا ۔تحصیل ریگولیشن آفیسر صوفیہ عاشق کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کوئی بھی شخص تعمیرات کرتا یا بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے اپنے اینٹوں کے بھٹوں کو چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف سموگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔

Leave a reply