تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

0
23

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے سابق جوان تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے تیج بہادر کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کل تک اس درخواست پر اپنا موقف دے.تیج بہادر کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کے ایک سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواسیتں مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے دوران دائر کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.

Leave a reply