تعلیمی ادارے کتنے وقت کے لئے کھلیں گے؟ نیا ہدایت نامہ جاری

تعلیمی ادارے کتنے وقت کے لئے کھلیں گے؟ نیا ہدایت نامہ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد اب تعلیمی ادارے پنجاب میں 7 جون سے کھل رہے ہیں

اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایس او پیز کاخیال کریں اور ایک دن نصف کلاس کو بلائیں، محکمہ تعلیم پنجاب کے سی ای او پرویزاختر نے نئے اوقات کار جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کا سکول صبح سوا 7 بجے لگے گا چھٹی سوا 11 بجے ہو گی، طلباء کاسکول ساڑھے 7 بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے11 بجے ہو گی ، سکولوں میں نہم اور دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی ہو گی ،

پچاس فیصد طلبا ایک دن سکول حاضر ہوں گے ،کوئی بھی طالبعلم لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا۔ ان کا کہناتھا نرسری سے مڈل تک طالبات کی کلاسز کے اوقات کار سوا 7 سے سوا 11 بجے تک ہوں گے ،میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار سوا 7 بجے سے پونے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ نرسری سے مڈل تک سکول کے اوقات کار ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے ، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبا کی کلاسز ساڑھے 7 سے 12بجے تک ہوں گی ، کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی ۔

Comments are closed.