
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط لکھا ہے ،جس میں تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر ایف آئی آر درج کرنا غیرقانونی ہے۔ تیمور جھگڑا کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی ار کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ارکان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،خط میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انتخابات سے متعلق اثرانداز ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔خط میں یہ بھی کہا کہ نگراں کابینہ جے یو آئی کے نمائندوں پر مشتمل ہے دیگر جماعتیں بھی تسلیم کرچکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔