پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں آئندہ ہفتے کے لیے چند پروازوں کے راستوں میں عارضی تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ فضائی ٹریفک کی حفاظت اور مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ پابندیاں 28 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 5 بج کر ایک منٹ سے نافذ ہوں گی اور 29 اکتوبر بروز بدھ صبح 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام معمول کی حفاظتی اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ فضائی نظام کی کارکردگی اور سیکیورٹی کو برقرار رکھا جا سکے۔
دوسری جانب، اوپن سورس ٹریکر ڈیمین سائمن کے مطابق بھارتی فضائی حکام نے بھی ایک روز قبل نوٹم جاری کیا ہے، جو ممکنہ طور پر کسی فوجی مشق یا ہتھیاروں کے تجربے سے متعلق ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت اپنی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ مشق کی تیاری کر رہا ہے۔ٹریکر کے مطابق بھارت کا نوٹم 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک مؤثر رہے گا، اور اس میں شامل علاقہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر سے لے کر سرکریک کے متنازع دلدلی علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ علاقہ طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کا باعث رہا ہے، جبکہ سمندری حدود پر مذاکرات اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے.
کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا
صدر آصف زرداری کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی منظوری
عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات








