ٹمپریچر 47،گیسٹرو اور تاریخی لوڈ شیڈنگ

قصور
سخت گرمی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لوگ پریشان حکومتی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے لوڈ شیڈنگ پچھلے سال سے بھی زیادہ ساتھ گیسٹرو کی وباء بھی
تفصیلات کے مطابق قصور میں اس وقت سخت گرمی کا زور شروع ہو چکا ہے مسلسل 3 دنوں سے درجہ حرارت 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور اس کیساتھ ہی لیسکو قصور کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں قصور کے بیشتر علاقوں میں گیسٹرو کی وباء بھی چل پڑی ہے جس کی وجہ سخت گرمی ہے مگر اس گرمی میں ایسے مریضوں کو پنکھے کی ہوا بھی نصیب نہیں
لوگوں کیمطابق تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اس سال لوڈ شیڈنگ پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے حالانکہ کرونا لاک ڈاؤن کی بدولت کافی زیادہ کام کاج بند ہیں اور جو چل رہے ہیں وہ بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں مگر پھر بھی اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے

Leave a reply