چینی صدرکےبعد بورس جانسن بھی عمران خان کےفین :پاکستان میں10ارب درخت لگانےکےعزم پرخراج تحسین

0
112

لاہور: چینی صدرکے بعد پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کاعزم، بورس جانسن کا عمران خان کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق اقدامات کی دنیا بھی معترف ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوم ماحولیات کے موقع پر وزیراعظم کو ان کی زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے۔ کیونکہ یہ قدرت کا انتقام ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی۔ اس کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر 1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے لیے سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔

بورس جانسن نے کہا کہ اس تمام معاملے پر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہوا ہے۔ یہ بہت بڑی مہم ہے۔ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں رہنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے بڑی کوششیں کرنا ہوں گی۔ تاکہ ہم اپنے آئندہ والی نسلوں کے حوالے سے دنیا کی بچا سکیں

Leave a reply