عید سے دودن پہلے گھروں میں سوگ ہی سوگ: بدقسمت بس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

0
30

تونسہ : عید سے دودن پہلے گھروں میں سوگ ہی سوگ: بدقسمت بس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات ،اطلاعات کے مطابق آج صبح ڈیرہ غازی خان میں مسافربس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم ہوا، بدقسمت بس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس تکنیکی اعتبار سے مس فٹ نکلی، اڑتالیس مسافر وں کی گنجائش تھی ،بس میں اٹہتر افراد سوار تھے، ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر متاثرہ بس کا معائنہ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا۔

آرپی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ بس کا ایکسلیٹر ناکارہ تھا، ڈرائیور ریس کی تار ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی چلارہا تھا سنگین انسانی غفلت کے باعث سیالکوٹ سے ڈی جی خان تک بس کو کہیں نہیں روکا گیا ، اور نہ ہی اس کا چالان ہوا۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد چونتیس تک جاپہنچی ہے، ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج مزید سات مسافر دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی تاحال زیر علاج ہیں، جن میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق بیشتر افراد مزدور تھےجو سیالکوٹ میں کام کرتے تھے اور عید منانے گھروں کو واپس آرہے تھے، سانحے میں جاں بحق افراد میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

Leave a reply