دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

ISPR

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 225ویں کورکمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی-

باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا،شرکا کو درپیش خطرات،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی-


آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر بھی بریفنگ دی گئی ،جبکہ لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی-

فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کانفرنس میں آرمی چیف سید آصف منیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لائے جائے گا،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے-

کسی بھی دہشت گرد ادارے کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ۔ سی او اے ایس نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پراس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں جب تک کہ ہم پائیدار امن حاصل نہیں کر لیتے۔

Comments are closed.