کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

0
29
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، انسداد دہشت گردی فورسز(سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا البتہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشتگردی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے، نواں کلی بائی پاس آپریشن مکمل کرلیا گیا، دہشت گردوں سے برآمد موٹر سائیکل میں نصب بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

6 سے 7کلو ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا خیز مواد میں بال بیرنگز اور نٹ بولٹ بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی شناخت حکمت اور کفایت کے نام سے ہوگئی، مبینہ دہشت گرد شہر میں ہونے والے 3دھماکوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ برس ڈبل روڈ پر آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

Leave a reply