دہشت گردوں کا 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

منامہ: دہشت گردوں کا 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام ،اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ملک بحرین میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بحرینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بحرین میں 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا جسےبدھ کو سیکورٹی فورسز نے بر وقت ناکام بنا دیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ سیکورٹی حکام نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے نُعیم اور جِد حفص میں نیشنل بینک کے اے ٹی ایمز اڑانے کا منصوبہ ناکام بنایا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ دونوں اے ٹی ایمز میں بدھ کی صبح کو مختلف اوقات میں بم نصب کیے گئے تھے۔ پولیس نے مشبہ افراد کو گرفتار کر کے کیس پبلک پراسیکیوٹر کو بھیج دیا ہے۔

Comments are closed.