تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں ستلج رینجرز پنجاب کے ہیڈ کوارٹرکے پولو اور نیزہ بازی گراونڈ پر چیمئن شپ میں تین سو ٹیموں کے بارہ سو گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،

مہمان خصوصی سےایچی سن کالج کے طلبا نے ایونٹ شروع کرنی کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد گھڑ سوار مارچ پاسٹ کرتے ہوے سلامی کے چوبترے کے سامنے سے گزرے۔ اس موقع پر اونٹوں پر سوار رینجرز کے بینڈ نے مختلف دھنیں پیش کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پندرہ نومبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں گھرسواڑ پگڑی پہنچے اپنے مخصوص انداز میں مقابلوں میں شریک ہیں۔

Comments are closed.