ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش نے پاکستان کو کیا جواب دیا

0
23

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش نے پاکستان کو کیا جواب دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : بنگلہ دیش ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دینے سے قاصر ہے ،پاک بنگلادیش ہوم سیریز میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، مہمان ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکتے۔ترجمان بنگلادیش بورڈ کے مطابق وہ صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں لیکن ٹیسٹ سیریز کے لیے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ گیند پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ہے، اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر قائم ہے، اس کا مطالبہ ہے کہ بنگلادیش بورڈ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات بتائے۔اس سے قبل بنگلہ دیش کے ایک خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ بی سی بی کے صدر ناظم الدین نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں طویل عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف پاکستان میں لمبا عرصہ رہنا نہیں چاہتا۔

اس سے پہلے خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

Leave a reply