ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، وزیر اعظم نے کی اہم ہدایات

0
27

ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، وزیر اعظم نے کی اہم ہدایات

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاق وزرا ءمخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ، و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے .

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بناناہے،اصلاحات سے ٹیکس نظام میں خامیاں ختم ہوں گی،

ٹیکس اکٹھا کرنے والوں اور ٹیکس پریکٹشنرز کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کیا جائے:اصلاحات کا مقصد آٹومیشن متعارف کرانا اور ٹیکس نظام میں شفافیت کویقینی بنانا ہے.

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی طور پر ٹیکس چوری کے عوامل پر توجہ دینے کی ہدایت، فلائنگ انوائسز کی شکایت کے تدارک پر خصوصی توجہ دی جائے.ٹیکس اصلاحات ایسی ہونی چاہیے جو معیشت اور کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے.

اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ عام عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے

Leave a reply