ٹیکسٹائل انڈسٹری بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو کیسے پورا کرے ، وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی بلند ترین سطح پر ہے . اس وقت مصنوعات کے آرڈر اتنے زیادہ ہیں کہ ان کو پورا نہیں کیا جاسکتا ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کامرس اور انڈسٹریز کی وزارت کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر طرح کی سہولت پہنچائے تاکہ وہ اپنی ڈیمانڈ کو پورا کرسکے .
As the Faisalabad textile industry sees a massive rise in demand & export orders, I have instructed the Commerce & Industries Ministries to ensure all necessary support to the textile sector to enable them to meet their growing demands.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 25, 2020
اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 70 کروڑ میٹر کپڑے کی کمی کا سامنا ہے . کپڑے کی کمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے .
فیصل آباد انڈسٹری کو اندرون اور بیرون ملک طلب کو پورا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے. ادھر وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔
دستاویزی پالیسی میں 2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب 80 کروڑ ڈالرتک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس ڈوپلمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
دستاویز میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی 9 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ، آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس 786 روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025 تک مین میڈ فائبر 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے