ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

0
36

ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہو گئیں-

باغی ٹی وی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا –

اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی صورتحال پرجلد قابونہ پایا گیا توٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرزکانقصان ہوگا-

دوسری جانب وزیراعظم نے وزیر انرجی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری اور زیراعظم شہبازشریف نے حکم دیا کہ وجوہات سے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے.

پشاور میں تاحال بیشتر فیڈرز معطل ہیں اور پشاور اور اس کے دیہی علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بینکوں، شاپنگ پلازوں میں پڑے جنریٹرز جواب دے گئے،طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے جنریٹرز استعمال کیا گیا اور شہر کے پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سٹی، رورل اور کینٹ کے فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلبہار ،کیمپ ، سٹی گرڈ اسٹیشن کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ سسٹم میں بجلی آنے کے بعد مزید علاقوں میں بحال کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، این پی سی سی نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو رات دس بجے تک بجلی بحالی کی ڈیڈلائن دے دی۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کا کہنا تھا کہ اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا، بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی غائب ہو گئی. اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔ لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔ پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.

Leave a reply