تیز ہواؤں نے کرتارپور گردوارے کی تعمیر کی قلعی کھول دی

0
49

تیز ہواؤں نے کرتارپور گردوارے کی تعمیر کی قلعی کھول دی

باغی ٹی وی :‏بی آر ٹی کے بعد پی ٹی آئی کا دوسرے بڑا پروجیکٹ گردوارہ کرتار پور تھا
گردوارے پر 17 ارب خرچ ہوئے ، کل کی بارش کے بعد گردوارے کا حال یہ ہواکہ .گوردوارہ کے گنبد تیز ہوائوں کی تاب نہ لا سکے اور اڑ کر دور جا گرے۔ ایک سال سے بھی کم مدت میں تیار کئے جانے والے گوردوارے کے گنبد سیمنٹ اور سریے سے بنانے کی بجائے فائبر گلاس سے تیار کئے گئے جب کہ ان کو جوڑنے کے لئے نٹ بولٹ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔ میناروں، درشن ڈیوڑھی، میوزیم، دیوان استھان ،لنگر خانے کے قریب گوردوارہ کی بلڈنگ پر لگے آٹھ گنبدتیز ہوائوں میں اڑ کر زمین پر گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئےہیں.

سرحد پار سکھوں کی جانب سے گوردوارہ کرتار پور کے گنبدوں کے ٹوٹنے پر شدید غم و غصہ کااظہار کیا جارہا ہے،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میںلکھا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

Leave a reply