تیزگام ٹرین حادثہ کیس کی سماعت ، شیخ‌رشید کے خلاف فیصلہ محفوظ

تیزگام ٹرین حادثہ کیس کی سماعت ، شیخ‌رشید کے خلاف فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی : تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،عدالتی حکم پر وزارت داخلہ اور ریلوے حکام عدالت میں پیش ہوئے . جیورسٹ فاونڈیشن کے صدر ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، میرپور خاص سے حادثے میں شہداء کے ورثہ عدالت میں پیش ہوئے .

جس پر ریلوے حکام نے کہا کہ 75 شہیدوں کے ورثہ کو معاوضہ ادا کر دیا ہے، 87 شہید ہوئے تھے،10 کی شناخت نہیں ہو سکی،2 شہیدوں کی ڈی این اے باقی ہے، دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،

Comments are closed.