تیزگام حادثہ: انکوائری رپورٹ نے شیخ رشید کے دعوے کو غلط کردیا

0
28

تیز گام حادثہ: انکوائری رپورٹ نے شیخ رشید کے دعوے کو غلط کردیا

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دعوے کی نفی خود محکمہ ریلوے نے کردی۔ اکتوبر 2019 میں تیز گام کا حادثہ پیش آیا تھا جس کے متعلق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ تھا لیکن اب انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
سابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری نے ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ انکوائری رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ بوگی نمر 12 سے بوگی نمر گیارہ تک الیکٹرک سپلائی غیر قانونی طریقے سے لی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بھر گیا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ نے بوگی نمر 12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایس ایچ او ریلوے پولیس حیدر آباد طارق علی لغاری، ایس ایچ او خانپور امداد علی حادثے کے زمہ دار قرار دے دیئے گئے۔ پولیس افسران کو تبلیغی جماعت کے مسافروں کے آنے کے حوالے سے سپیشل انتظامات نہ کرنے پر بجی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

سینئر ریزرویشن کلرک محمد ندیم، ریزرویشن سپروائزرز کراچی قاسم شاہ، ڈائننگ کار سپروائزر محمد آصف، ویٹر عبدالستار، افتخار احمد، ہیڈ کانسٹیبل علی جان، زاہد اقبال، محمد ارشد، جہانگیر حسین اور محمد نسیم، تمام افراد کی ریزرویشن کروانے والا عامر حسین بھی حادثے کا زمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔

Leave a reply