تفتان سے آئے زائرین کی آمد سے کورونا میں اضافہ ہوا،ترجمان حکومت بلوچستان

0
26

تفتان سے آئے زائرین کی آمد سے کورونا میں اضافہ ہوا، :ترجمان حکومت بلوچستان

باغی ٹی وی :ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق تفتان سے آنے والے زائرین سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن میں اضافہ ہوا اور صوبے میں لاک ڈاؤن کا مقصد اس کو روکنا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا لوکل ٹرانسمیشن کو روکنے کےلیے قرنطینہ مراکز بنا رہے ہیں اور اس کےلیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کرنی ہوگی۔

لیاقت شاہیوانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس روزانہ 700سے800افراد کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت موجود ہے اور ہم نے تاحال 1854ٹیسٹ کیے جن میں 154کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں میں 16لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوکل ٹرانسمیشن روکنے کے لیے15ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے مزید ماسکس، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان خرید لیا ہے۔
واضح‌رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

Leave a reply