تھکن کا علاج تحریر حُسنِ قدرت

0
28

"تھکن اور اسکی وجوہات” میں پہلے ایک آرٹیکل میں تفصیل سے لکھ چکی ہوں آج اسکا حصہ اس دوسرا آرٹیکل میں لکھ رہی ہوں

جب میں اپنی توجہ کسی کام پہ مرکوز کرتے ہیں تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے کندھے جکڑے ہوئے ہوں اور ہمارے مسلز  کسی نہ کسی طرح سے حرکت میں ہوں حالانکہ ہمارے ذہنی کام سے باقی جسم کے مسلز کی حرکت کا کوئی تعلق نہیں ہے

اب ہم تھکن سے نجات کیسے پا سکتے ہیں؟

"اس کا ایک آسان سا حل ہے کہ اپنے کام کے دوران پر سکون  رہنا سیکھیں ” یہ اپنا مشکل بھی نہیں ہے جتنا آپ سمجھ رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں جس طرح ٹینشن لینا ایک عادت ہے ویسے پر سکون رہنا بھی ایک عادت ہے اور اچھی عادتیں تب ہی بنتی ہیں جب بری عادتیں ہم چھوڑ دیتے ہیں 

آپ کوئی کتاب پڑھنا شروع کریں اور جب ایک صفحہ پڑھ لیں تو اپنی آنکھیں بند کریں اور دل ہی دل میں دہرائیں "جانے دو،جانے دو،ختم کرو یہ ٹینشن اور ختم کرو اپنے ماتھے کے بل جانے دو جانے دو ساری پریشانیوں کو جانے دو” اسے ایک منٹ کےلئے آہستہ آہستہ دہرائیں  آپ محسوس کریں گے کہ چند سیکنڈز کے بعد آپکی آنکھوں کے مسلز  آپکے اس حکم کی تعمیل کر رہے ہیں یہ پرسکون ہونے کی سب سے بڑی تکنیک ہے ایسا ہی آپ اپنے جبڑوں کو کرسکون کرنے کےلئے کر سکتے ہیں،چہرے ،گردن اور کندھے کے مسلز بھی آپ اس تکنیک کو استعمال کرکے ریلیکس کر سکتے ہیں لیکن اسکے لیے سب سے اہم عضو آنکھ ہے  یونیورسٹی اور چیکاگو نے یہ ریسرچ کی ہے کہ اگر آپ صرف اپنی آنکھوں کے مطابق مسلز کو مکمل طور پہ ریلیکس کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ اپنی تمام تر  مشکلات بھول سکتے ہیں جسکی وجہ یہ ہے کہ آنکھیں نروس ٹینشن دور کرنے کےلئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ  ہمارے جسم کی پیدا کردہ نروس انرجی کا  1/4 حصہ یہ استعمال کرتی ہیں

آپ سب سے پریشان کن لمحات میں بھی ریلکس کر سکتے ہیں خود کو پر سکون کرنے کےلئے کوئی کوشش نہ کریں کیونکہ سکون "پریشانی اور جہد مسلسل کے نہ ہونے کا نام ہے” یہ تصور کریں کہ آپکے چہرے اور آنکھوں کے مسلز ریلیکس ہیں اور "اس انرجی کو محسوس کریں کو آپکے چہرے سے اپکے کے جسم کے وسط تک حرکت کر رہی ہے اور اسی دوران وہ آپکی تمام پریشانی ختم کر رہی ہے اور آپ ایک بچے کی طرح پرسکون ہیں ”

پرسکون رہنے کے مزید چند طریقے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں 

1۔اگر آپ واقعی میں پرسکون رہنا چاہتے ہیں تو کیا آپ نے کبھی کسی بلی ہوئے سوتے ہوئے دیکھا ہے؟ وہ کسطرح اپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر ہر طرح سے پرسکون ہو کر سوتی ہے ویسے  ہی آپ بھی اپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑیں اپنے دماغ کو خالی اور کچھ دیر کے لیے سکون سے لیٹ جائیں

2۔اس پوزیشن میں کام کریں جس میں آپ خود کو پرسکون محسوس کر رہے ہوں کیونکہ جسم میں تناؤ سے کندھوں سے مسلز اکڑ جاتے ہیں

3۔خود کا دن میں 3 سے 4 دفعہ محاسبہ کریں اور سوچیں کہ کہیں آپ اپنے کام کو اس سے زیادہ مشکل تو نہیں بنا رہے جتنا کہ وہ حقیقت میں نہیں ہے دیکھیں کہ کیا آپ اپنے مسلز کا بلاوجہ استعمال کرکے اپنے لیے تھکن پیدا تو نہیں کر رہے؟ اگر ایسا ہے تو اسے ٹھیک کریں

4۔دن کے اختتام پہ دربارہ اپنا محاسبہ کریں  اور خود سے پوچھیں کہ آپ کتنے تھکے ہیں؟اگر آپ تھکے ہیں تو  آپ اپنے کام کی وجہ سے نہیں بلکہ خود پہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے تھکے ہیں اور آپکا اس کام کو سر انجام دینے کا طریقہ غلط تھا اس وجہ سے بھی آپ تھکے ہیں

ان چند باتوں پہ عمل کرکے آپ نہ صرف ہائپر ٹینشن سے بچ سکتے ہیں بلکہ  ٹنشن ،نروس بریک ڈاؤن سے بھی بچ سکتے ہیں

‎@HusnHere

Leave a reply