تھانہ کلچر میں تبدیلی، وزیراعظم نے دی آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات

0
26

تھانہ کلچر میں تبدیلی، وزیراعظم نے دی آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے وژن سے آگاہ کیا،آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،وزیراعظم نے تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی،چیف سیکرٹری کودباؤسے بالاترہوکرکام کرنے کی ہدایت کی.

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی، انتظامی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو صوبے کے امور پر بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر اعتماد میں لیا۔

قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

Leave a reply