تھانہ بنی گالہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے

ڈکیتی کے دوران دو مسلح ملزمان ماربل شاپ میں گھسے اور دکان سے لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی

دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان م کو ماربل شاپ میں گھس کر اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے پیسے چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان شاپ کیپر وحید الرحمان کو حراساں بھی کرتے رہے جبکہ وہ ڈاکوؤں کی منت سماجت کرتا رہا۔

https://twitter.com/RajabAliFaisal/status/1316763963682631687

ڈاکو تسلی سے دو لاکھ نوے ہزار روپے اور قیمتی موبائل فونز لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ واضح تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے باجود اسلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ هو چکا ہے،چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہین اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے، عدالت نے بھی اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم پر نوٹس لیتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو طلب کر رکھا ہے

دوسری جانب اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر ڈی آئی جی اپریشنز نے نوٹس لیا ہے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سبزی منڈی ، رمنا اور شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کر دی ، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو آپریشن ڈویژن سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

قبل ازیں چند روز قبل اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں۔ امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں۔ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں۔ بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے۔

اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹر جی سکس، سیون، ایف سکس، سیون اور ایف ٹین میں ہو رہے ہیں۔ سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتیاں، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے امریکن سفارتخانے کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق امریکی بیان میں جن علاقوں کا ذکرکیا گیا ہے ان میں ایسا کوئی وقوعہ پیش نہیں آیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ سالوں کی نسبت سٹریٹ ودیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح بہت کم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ وقتاََ فوقتاََ ایسی ہدایات جاری کرتا رہتا ہے۔ امریکی سفارتخانے کا جرائم کو جانچنے کا طریقہ مختلف ہے اور ہم اس کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔

Leave a reply