ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

0
48

ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

ایک طرف کرونا سے بھارت میں ہزاروں لوگ مر رہے ہیں ، لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما گائے کے پیشاب سے کرونا کا علاج بتا رہے ہیں

یو پی بلیا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ گائے کا پیشاب پی کر کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انھوں نے گائے کے پیشاب کا استعمال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کورونا وائرس انفیکشن سے محفوظ ہیں۔ ویڈیو میں وہ لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ لوگ بھی ایک گلاس ٹھنڈے پانی کے ساتھ گائے کے پیشاب کا استعمال کریں۔

دنیا کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکیسن بنا رہی ہے اور ویکسین لگوائی جا رہی ہے ، ایسے میں بھارت کی حکمران جماعت کے رہنما کی جانب سے کرونا کے علاج وہ بھی گائے کے پیشاب سے ، اس پر خود بھارتیوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ،اس سے قبل رکن اسمبلی سریندر سنگھ بھی اسی طرح کا کرونا کا علاج بتا چکے تھے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

 

اس سے قبل راجستھان نژاد ایک کمپنی گاؤ کریتی نے گائے کے گوبر سے 50,000 ماسک تیار کئے تھے جس کی قیمت 11سے 13 روپے رکھی گئی تھی ،گائے کے گوبر سے بنائے گیئے ماسک زیادہ تر پولیس فورس‘ ڈاکٹرس‘ نرسوں‘ صفائی کرنے والے عملے و دیگر میں تقسیم کئے گئے تھے

راشٹریہ کام دھینو آیوگ چیرمن ولابھ کاتھاریہ کا کہنا تھا کہ کرونا سے لڑنے میں میں ہینڈ سنیٹائزر اور ماسک جو گائے کے پیشاب اور گوبر سے بنے ہیں،کرونا کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوں گے

قبل ازیں بھارت کی ہندو تنظیم کے سربراہ نے کرونا وائرس کا علاج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا پیشاب اور گوبر کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے.

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکراپانی کا کہنا ہے کرونا وائریس کو مارنے اور دنیا سے اس کے اثر کو ختم کرنے کے لئے ایک خصوصی علاج ہے،گائے کے پیشاب اور گائے کے گوبر کو پینے سے کرونا وائرس کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن نے گزشتہ برس ایک اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ گائے کے پیشاب کا استعمال دوا بنانے میں ہوتا ہے اور امریکہ نے اس کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ہمیں ہر گاؤں میں گئوشالہ کی تعمیر کرنی چاہیے اور چونکہ گائے کا گوشت کثیر مقدار میں بیرون ممالک برآمد کیا جاتا ہے اس لیے اس کاروبار میں شامل لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔.

دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کرونا وائرس کے سبب بھارت میں پیدا مشکل حالات کا ذمہدار مودی حکومت کو ٹھہرایا اور کہا کہ مودی حکومت نے اپنی ذمہ داری کو درمیان میں چھوڑ دیا ہے اور ویکسین کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈال دی ہے مرکزی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ سبھی لوگوں کو مفت ویکسین لگوائے۔

قبل ازیں چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں کرونا سے ایک ٹیچر کی موت ہونے کے دو گھنٹے بعد اسکی بیوی کا بھی انتقال ہو گیا سرکاری اسکول کے 49 سالہ ٹیچر کا گزشتہ صبح کورونا کے علاج کے دوران ہسپتال میں انتقال ہوا تھا، اسکی بیوی بھی کرونا کا شکار تھی اور ہسپتال میں زیر علاج تھی، شوہر کی موت کی خبر سننے کے دو گھنٹے بعد اسکی بھی موت ہو گئی ہے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا کے 366161 نئے مریض سامنے‌آئے ہیں جبکہ 3754 مریضوں کی موت ہوئی ہے ،

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

Leave a reply