ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہو گئے،جہانگیر ترین
ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہو گئے،جہانگیر ترین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ یقین دہانی کروائی گئی آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طرف سے افطاری تھی ، ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے،ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہو جائے گی، خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں کوئی شیئر ہولڈر میرے خلاف مدعی نہیں سب مجھ سے خوش ہیں ،میرے خلاف مقدمہ فوجداری نہیں ، یہ کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے ، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو (ن) لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹس بھیجے لیکن (ن) لیگ نے بھی سول کیس کو فوجداری کیس نہیں بنایا
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹیوں کی خبر ٹی وی پردیکھی لیکن ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں نے کہا حکومتی کمیٹی سے کوئی بات نہیں کریں گے ، عمران خان سے دیرینہ تعلق اور ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے ، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے،
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا
جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات
جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ
سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری
جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی
کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان
جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے اراکین نے حکومت کو لگائی دھمکی
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
قبل ازیں سیشن کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ،انکے بیٹے علی ترین اور دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے اور عدالت میں حاضری لگائی ، جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر اور علی ترین تفتیش میں شامل ہو رہے ہیں اور مکمل تعاون کر رہے ہیں ،ہم منی لانڈرنگ کے الزامات میں ثبوت دے رہے ہیں ۔ امید ہے ہم پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں سرخرو ہوں گے ، دونوں مقدمات میں تمام الزامات کا ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں ، امید ہے آنے والے دنوں میں ایف آئی اے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے گا ۔
ایف آئی اے کے تفتیشی نے عدالت میں کہا کہ تمام الزامات پر تفتیش کر رہے ہیں ، ملزمان کا نا مکمل ریکارڈ کمرہ عدالت میں موجود ہے ۔عدالت نے ایف آئی اے کے ریکارڈ کا جائزہ لیکر فائل دوبارہ تفتیشی کے حوالے کر دی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ کہاں ہے ، اسے بھی پیش کیا جائے جس پر تفتیشی نے بیان دیا کہ انکوائری رپورٹ خفیہ ہوتی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے جہانگیر ترین و دیگر کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ۔