fbpx

نوازشریف کی مہربانیوں پرعمران خان نےپانی پھیردیا

لاہور:میاں نوازشریف کی مہربانیوں پرعمران خان نے پانی پھیردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ نون کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے محکمہ آبپاشی کی 48 ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کی مدد سے اراضی واگزار کرواکے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے ہردور میں نوازشریف کے قریبی اوروفاداروں نے سرکاری زمینوں پرقبضے کرلیے تھے اوردولتانہ فیملی بھی ان خوشنصیبوں میں سے ایک ہے

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اس ملک کوطاقت وروں نے لوٹا ، سرکاری املاک وجائیداد پرقبضے کئے ، سرکاری زمینوں کواپنا بنا لیا ، انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس ملک کی ریاست کی ایک ایک انچ بھی طاقتوروں سے واپس لے ریاست کے سپرد کروں گا اوریہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.