تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مامون رشید کی اسلام آباد اجلاس میں شرکت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،عدالت نے درخواست گزار کو تصاویری ثبوت کیس کا حصہ بنانے کی ہدایت کررکھی ہے

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے کہا کہ پولیس نے تھانوں میں موبائل فون پرپابندی لگا رکھی  ہے،عدالت کےحکم پرمختلف تھانوں کی تصاویرلے آئےہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس کس تھانےکی تصاویرہیں ؟  درخواست گزار نے بتایا کہ یہ تصاویرتھانہ ہربنس پورہ لاہور، بھیرہ،راولپنڈی کی ہیں،تھانوں میں ایس ایچ او کےتحریری حکم آویزاں ہیں،

عدالت نے حکم دیا کہ تصاویری ثبوت کو کیس کا حصہ بنایا جائے، عدالت نے تصاویرکودرخواست کیساتھ منسلک کرکے 24ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست میں استدعا کہ کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون پرپابندی نہیں ،تھانوں میں کیوں؟موبائل فونزکے بجائے تھانے پیسےلے جانے پرپابندی لگائی جائے

آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام سے بدسلوکی،تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی نئی منطق سامنے آئی،پولیس رویے میں تبدیلی کے بجائےموبائل فون پرپابندی لگادی گئی ، پنجاب کے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کر دی گئی،

موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

سائلین،میڈیا،پولیس ملازمین تھانےموبائل فون نہیں لے جاسکتے ،تھانےمیں آنیوالوں کےموبائل فون گیٹ پرجمع ہوں گے ،ایس پی،ایس ایچ او،محرورکوفون استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ ہو گی ، اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز نےمراسلہ جاری کردیا ہے

دوسری جانب ترجمان پولیس نایاب حیدرکا کہنا ہے کہ موبائل فون سےکام متاثرہوتا ہے .

Comments are closed.