ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

ٹھٹھہ(بلاول سموں کی رپورٹ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کی تقریب عوامی پریس کلب مکلی میں منعقد ہوئی، جہاں ڈسٹرکٹ رپورٹر اور صدر عوامی پریس کلب بلاول سموں کی میزبانی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سینئر صحافی جاوید لطیف میمن، ساجد شیخ، پیرل پیاسی ملاح، عمر سرائی، فاروق شیخ، کامریڈ زاہد جوکھیو، راجا میمن، مختیار چانڈیو، عبد الستار میر بحر، خالد کیہر اور مظہر سمیت ایوانِ صحافت ٹھٹھہ کے صدر علی اکبر دلوانی، انفارمیشن سیکریٹری لالا شعیب پٹھان اور قومی عوامی تحریک کے رہنما بشیر اللہ سموں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایوانِ صحافت ٹھٹھہ کے صدر علی اکبر دلوانی اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بلاول سموں کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ غریب اور مسکینوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

تقریب میں بلاول سموں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی مشہور اینکرپرسن مبشر لقمان کی قیادت اور ممتازحیدراعوان ادارت میں ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ انہوں نے غلام مصطفیٰ بڈانی کی خدمات کو بھی سراہا، جنہوں نے باغی ٹی وی کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر باغی ٹی وی کی جانب سے ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا، جو سینئر صحافی جاوید لطیف میمن کے ہاتھوں وصول کیا گیا۔

Comments are closed.