مزید دیکھیں

مقبول

بانی پی ٹی آئی کی 2 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے: بانی پی ٹی...

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات...

کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

کراچی شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے...

سیالکوٹ: پنجاب کی صدیوں پرانی ثقافت کا رنگا رنگ اظہار، بچوں نے دیہاتی میلے سے جوڑ دیا

سیالکوٹ ( بیوروچیف شاہد ریاض+سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...

ٹھٹھہ :2 گٹکا سپلائر اور2 منشیات فروش گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)2 گٹکا سپلائر اور2 منشیات فروش گرفتار ،رکشہ اورگٹکا مٹیریل پولیس نے قبضہ میں لے لیا، 750 پیکٹ شاہجہان زعفرانی تمباکو پتی، 70 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 24 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 14 ساشے نجمہ ،800 تمباکو پتی، 12 ساشے نجمہ 400 تمباکو پتی، 5 کلو پنی، 8 کھلی پتی، 26 کلو کتھا، 250 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 رکشہ برآمد
تفصیل کے ایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر اولڈ چیک پوسٹ دھابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے رکشہ نمبر 02410 میں گٹکامٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان مولا بخش ولد محمد عمر خاصخیلی اور قائم الدین ولد علی مراد کو گرفتار کرلیا۔
رکشہ کو پولیس حراست میں لیکر 750 پیکٹ شاہجہان زعفرانی تمباکو پتی، 70 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 24 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 14 ساشے نجمہ800 تمباکو پتی، 12 ساشے نجمہ 400 تمباکو پتی، 5 کلو پنی، 8 کھلی پتی، 26 کلو کتھا اور 250 پیکٹ گھٹکہ ماوابرآمد کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دھابیجی
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور سب انسپکٹر غلام حسین سھتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بچل شاہ لنک روڈ گھارو پر کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل پر چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 بدنام منشیات فروش ملزمان مختیار ولد نیاز چانڈیو اور اسلم ولد محمد ھاشم چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے موٹر سائیکل کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار 5 سو 20 بیس (2520) گرام چرس اور 1 موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر23/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں