ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پر حادثات، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں) قومی شاہراہ پر حادثات، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

تفصیل کے مطابق دھابیجی کے قریب ٹھٹھہ-کراچی قومی شاہراہ پر دو کاروں کے خوفناک تصادم میں چار افراد جان بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ حادثے میں معروف ٹھیکیدار کاکا شبیر میمن کی بہن، ان کے بیٹے شاہ زین ہنگورو، اور شاہ زین کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ شاہ زین چند روز قبل شادی کے بعد اپنی دلہن کو لینے جا رہے تھے۔

حادثے میں دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او دھابیجی مبین پرہیاڑ نے حادثے کی وجہ شاہراہ کی مرمت کے دوران ٹریفک کی یک طرفہ بندش کو قرار دیا۔

ٹھٹھہ شوگر مل کے قریب ایک اور حادثے میں کار اور ڈمپر کے تصادم سے بٹھورو کے رہائشی دو افراد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں، دھابیجی کے قریب تیز رفتار کار کے موٹر سائیکل سے ٹکرانے پر دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

گزشتہ ہفتے میں شاہراہ پر حادثات کے نتیجے میں 9 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Comments are closed.