ٹھٹھہ : بارکھاں واقعہ ،مری برادری سراپا احتجاج ،وکلاء کا بھی بار روم کے باہر احتجاج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)بارکھاں واقعہ ،مری برادری سراپا احتجاج ،وکلاء کا بھی بار روم کے باہر احتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھ ضلع کے مختلف علاقوں میں بلوچستان واقعہکے خلاف احتجاج، مری برادری سراپا احتجاج بن گئی، میرپور ساکرو میں آل پاکستان مری اتحاد کی کال پر سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے کراچی کیٹی بندر روڈ پر دھرنا دیا گیا،مظاہرین میں مری برادری سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی محمد خان مری کو انصاف دینے اور سردار کو گرفتار کرنے کے نعرے لگائے گئے خطاب کرتے ہوئے علی بخش مری ایاز لاشاری قاری محمد موسیٰ سموں حاجی رند علی مری شاھد مری اور دیگر نے کہا کہ بلوچستان واقعہ پر انسانی حقوق کی تنظیمیں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور دیگر اعلیٰ افسران نوٹس لے کر محمد خان مری کے خاندان کے دوسرے لوگوں کو بازیاب کرا کے 3 لوگوں کے قاتل بااثر سردار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے
بارکھاں واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کی طرف سے بار روم کے باہر احتجاج کیاگیا،آفتاب میمن ایڈوکیٹ اور دیگر کی قیادت میں کئے گئے احتجاج میں بلوچستان حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی،با اثر سردار کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور باقی افراد کو بازیاب کرایا جائے وکلاء کا مطالبہ